کراچی: ( کامرس ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے سے 2316ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی۔