برطانیہ، لڑکیوں سے زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا

لندن(این این آئی)برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے  زیادتیوں میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے زیادتیوں میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ زیادیتوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں انیس سونناوے سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں