بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ا±ن طلبا، لیبرز اور دیگر افراد یکسینیشن میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلئے رعایت دینے کی منظوری کے بعد مذکور ہ افراد کسی بھی سنٹرز سے ویکسینیشن کرا سکیں گے۔
ویکسینیشن کیلئے ورک پرمٹ، اقامہ، سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک جانے والوں کیلئے ویکسینیشن کی رعایت 21 مئی سے دستیاب ہو گی، بیرون ملک جانے کے منتظر افراد نے حکومت سے رعایت کی اپیل کی تھی، این سی او سی نے مخصوص طبقے کیلئے ویکسینیشن میں رعایت کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ 18سال سےکم عمرطلبا،لیبر، ماہی گیرکی ویکسی نیشن نہیں ہوگی، چھٹیوں پرواپس آئےلیبر،اسٹوڈنٹ کوروناویکسی نیشن کرا سکیں گے جبکہ وزارت بحری امورسے رجسٹرڈماہی گیرسہولت سے مستفید ہوں گے۔نادراویکسی نیشن کرانےوالےطلبا،لیبر،ماہی گیر کوسرٹیفکیٹ جاری کرے گا اور ویکسینیشن ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا تاہم طلبا، لیبر، ماہی گیر کیلئے ویکسی نیشن گائیڈلائنز پر عملدرآمد لازم ہو گی۔این سے او سی کا کہنا ہے کہ 40سال سے زائدعمر کے طلبا اور لیبرماہی گیرکوآسٹرازنیکا ویکسین لگےگی جبکہ 18سال سےزائدعمرطلبا، لیبر، ماہی گیر کو سائینو فارم اور کین سائینو لگے گی۔، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت بحری امور ماہی گیروں کی ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کرے اور وزارت خارجہ اوورسیز پاکستانیوں کو ویکسی نیشن پر آگاہی فراہم کرے، وزارت اوورسیزویب سائٹ، سوشل میڈیا پر آگاہی دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں