اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ جاری

نیویارک : ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی سرپرستی میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر ’نمایاں منفی اثرات‘ مرتب کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں اسرائیلی فورسز نے انسانیت کو تباہ کرنے والے سنگین جرائم کیے، جرائم میں جان بوجھ کر انسانوں کو قتل کیا گیا،جبری گمشدگیاں ، تشدد اور صحافیوں کا قتل عام بھی رپورٹ شامل کیا گیاہے ۔

امریکی انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی فوجی یونٹ لیہی کے خلاف امریکی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکی انسانی حقوق گروپس نے مطالبہ کیا کہ محکمہ خارجہ اس رپورٹ کی سنگینی کو سمجھے اور اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لے۔

واضح رہے کہ غزہ میں محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی افواج 7 اکتوبر سے اب تک 34ہزار فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔