روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسےمہنگا ہو کر 278 روپے 44 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 66 پیسے کا ہے۔