وفاقی وزیر رانا تنویر کا کسانوں سے گندم خریداری یقینی بنانے کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد: ( کامرس ڈیسک ) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری یقینی بنانے کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خط میں لکھا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف پر نظرثانی کریں، گندم کی خریداری کے اہداف کے حصول میں بھی تیزی لائیں، صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

رانا تنویر حسین نے لکھا کہ گندم کی سرکاری خریداری میں بھی تیزی لائی جائے، کسانوں سے امدادی قیمت پر خریداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔