آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

سلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوابھی بھی بہت سےمسائل حل کرنے ہیں۔کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےنیا قرض لینےکا خواہشمند ہے تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، پاکستان میں ٹیکس کےحوالےسےزیادہ شفاف ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے موجودہ آئی اہم ایف کا پروگرام کامیابی سے پورا کیا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔خیال رہے پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا ہے ، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔