حرمین شریفین آنے والے زائرین کو نئی ہدایت جاری

ریاض(این این آئی) ماہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی اور راہداریوں میں بیٹھنے سے بھی گریز کیا جائے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ماہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی اور راہداریوں میں بیٹھنے سے بھی گریز کیا جائے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا کہ زائرین خیال کریں کہ حرمین شریفین جاتے وقت کوئی سامان ساتھ نہ ہو۔