برطانوی پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزا

ملزم پیراں دتہ 2005 میں بریڈ فورڈ میں واردات کے بعد پاکستان بھاگ گیا تھا، رپورٹ

لندن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) برطانوی پولیس آفیسر پی سی بیشینوسکی کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزا سنادی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم پیراں دتہ 2005 میں بریڈ فورڈ میں واردات کے بعد پاکستان بھاگ گیا تھا، جسے گزشتہ برس برطانوی پولیس نے پاکستان کے تعاون سے گرفتار کیا تھا۔ واردات میں ملوث دیگر 6 مجرمان کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

برطانوی پولیس آفیسر 38 سالہ پی سی بیشینوسکی صرف 9 ماہ کے لیے افسر رہی تھیں۔ انھیں بریڈ فورڈ، ویسٹ یارکشائر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پی سی بیشینوسکی، تین بچوں کی ماں اور دو بچوں کی سوتیلی ماں تھیں۔2005 میں انھیں اس وقت گولی مار دی گئی تھی جب وہ اپنی ساتھی ٹریسا ملبرن کے ساتھ مورلی اسٹریٹ، بریڈفورڈ میں ایک ٹریول ایجنٹ کے الارم کا جواب دینے پہنچی تھیں۔ ان کی ساتھی کو بھی گولی لگی تھی لیکن وہ بچ گئیں۔