ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ مارچ کے آخری روز 8 پیسے کم ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاو277 روپے 99 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے جبکہ مارچ کے مہینے میں ایک روپیہ 16 پیسےکم ہوا ہے۔ فروری کے اختتام پر ڈالر کی قدر 272 روپے 11 پیسے تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 14 پیسے کم ہوکر280 روپے 27 پیسے ہے۔