اسرائیل کا فلسطینیوں کیخلاف جارحیت روکنے سے انکار

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے حماس کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتادیں گے کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں،حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی۔دوسری جانب فلسطینیوں کو قتل کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد کم پڑ گئی اس لیے اسرائیلی وزیراعظم فوجی بھرتی کا متنازع بل پارلیمان میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ادھر اسرائیلی اپوزیشن نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ امریکی دورے کی منسوخی کی ناکامی چھپائی جائے۔