پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 70میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔جمعہ کووزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی)کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔

سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کی جس کے بعد48میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کئے گئے،منصوبے پر 6کروڑ 30لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ 22میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کئے گئے جس پر 4کروڑ 10لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔سیکرٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔