صدارتی انتخابات، بائیڈن کی مقبولیت میں کمی، ٹرمپ کی جیت کے امکانات

واشنگٹن: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت خطرے میں پڑ گئی، ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 100 سے زائد ڈیموکریٹک عطیہ دہندگان اور کارکنوں نے جوبائیڈن کی انتخابی مہم کی انتظامیہ کو خط لکھ کر اسرائیلی آپریشن کی غیر مشروط حمایت پر صدر بائیڈن پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت پر بڑھتا عوامی غصہ ٹرمپ کی جیت کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری میں 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 73 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔