متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل

ابوظہبی(این این آئی)امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو تازہ کیا ہے اور پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا ہے۔ اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔بتایا گیاہے کہ اس سہولت کا مقصد امارات میں سیاحوں کے آمد کو ان کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شائق افراد کی راہ میں کوئی مشکل اور انتظار کی صورت باقی نہ رہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کے بعد اب ایک سو دس ایسے ممالک رہ گئے ہیں جنہیں اماراتی ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا ضروری ہوگا