اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق

اسرائیلی حکام کی جانب سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا‘حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے .شامی حکام

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق اور اس کے اطرف میں فضائی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں. شام کے سرکاری نشریاتی ادارے نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دمشق اور اسکے باہر کئی اہداف پر منگل کی صبح فضائی حملے کیے ہیں حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے ابھی تفصیلات دینے سے معذرت کی ہے.

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا تاہم اسرائیلی حکام نے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے. شامی فوج اور ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے علاوہ لبنانی حزب اللہ گروپ کے عناصر دمشق اور دیہی علاقوں میں موجود ہیں 2011 میں شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے، اسرائیل نے کبھی کبھار شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں.