آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر تصدیق اور رد عمل

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کا خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے یہ بھی کہا کہ ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔