منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں شام 5 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکنولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 105 کلو میٹر گہرائی میں تھا، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔