بیروت: (انٹرنیشل ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں جارحیت جاری ہے، جنوبی لبنان میں فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حملہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں حولہ میں کیا جس میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا نشانہ بنے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حسن حسین، رویدا مصطفیٰ اور علی حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حولہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ملبہ کو اٹھایا جا رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کتنا نقصان ہوا، اس سے قبل حزب اللہ نے اسرائیلی شہر کریات پر میزائل پھینکے تھے جو بنت جبیل میں شہریوں کے گھروں پر گرے جو اسرائیلی حملے کا جواب تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں جاری ہیں، 2006ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ اس قدر کشیدگی کا ماحول ہے۔