انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 35 پیسے ہے۔ڈالرکی قدر گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 31 پیسے تھی۔ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ میں آج 4 پیسے اور رواں کاروباری ہفتے میں 16 پیسے بڑھی ہے۔ دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے ہے۔