حکومتی مجوزہ اصلاحات: جنوبی کوریا میں جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

جنوبی کوریا: (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں حکومتی مجوزہ اصلاحات کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 فروری سے اب تک 9 ہزارجونیئر ڈاکٹر ملازمت چھوڑ چکے ہیں، احتجاج کے باعث صحت سے متعلقہ خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، حکومت نے واک آؤٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ وزیر صحت کے مطابق ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر اصلاحات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر میڈیکل سکول کے داخلوں میں اضافہ کرنے کی حکومتی تجاویز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔