کوکنگ آئل، گھی، دال مسور اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی(این این آئی)ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 32.73 فیصد ہوگئی۔ مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ ماہانہ بنیاد پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، آلو، انڈے، لہسن اور بیف سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں۔

انڈے کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.68 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27 فیصد اور بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد کمی ہوئی۔اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.22فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33 فیصد، اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔