سوئی ناردرن نے گیس میٹر لگانا شروع کر دیئے، نئی شرائط عائد

اسلام آباد (این این آئی)ایس این جی پی ایل نے نئے گیس میٹر لگانا شروع کر کے نئی شرائط بھی عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل نے نئے گیس میٹر لگانا شروع کر کے نئی شرائط بھی عائد کردیں۔ ایس این جی پی ایل کے مطابق متعدد علاقوں میں لگائے جانیوالے نئے گیس میٹر آر ایل این جی کے کنکشنز کیلئے ہیں،یہ اقدام گیس کے ملکی ذخائر کے تیزی سے ختم ہونے کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔سوئی ناردرن گیس نے 100 پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے مکینوں کو مراحلہ وار آر ایل این جی کنکشن فراہم کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق آر ایل این جی کنکشن صرف ان سوسائٹیز، فیزز یا بلاکس کو دیئے جائیں گے جنہیں اب تک گیس کنکشن نہیں دیا گیا۔نئے گیس کنکشن سیکرٹری پیٹرولیم کو پیش کی جانیوالی تجاویز کی بنیاد پر اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی منظوری کے تحت دیئے جارہے ہیں۔ایس این جی پی ایل نے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ آر ایل این جی کنکشنز کے تحت میٹر لگانے کیلئے وسائل اور خدمات مہیا کی جائیں۔