نئی دہلی: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارت کے ایک ہسپتال میں علاج کرانے کیلئے آنے والی مریضہ کو وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں واقع نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل 24 سالہ مریضہ کو چراغ یادو نامی ملزم نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے مدد کیلئے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن لگا دیا۔
متاثرہ خاتون کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کر کے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے آگاہ کیا۔ ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے بستر پر جاتے اور پردہ ڈھانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔