اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستانی حکام نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر پر امریکی پابندیوں کا خدشہ نہیں ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن تعمیر کرے گا، پائپ لائن کی تعمیر کو ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے، جب تک پائپ لائن تعمیر ہوگی اس وقت تک کوئی خدشہ نہیں ہے، پائپ لائن کی تعمیر کے بعد جب کنیکٹیوٹی ہوگئی تب کوئی بات ہوسکتی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ایرانی سرحد سے 80 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ 2009ء میں ہوا تھا، پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان 18 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچ جائے گا۔