کراچی (کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا100روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار900روپے کا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں 86روپے کا ااضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ85ہزار100روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2056ڈالر کا ہو گیا ۔