کراچی (این این آئی) بینک آف امریکا نے پاکستان کیڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا۔بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان کے ڈالربانڈکا بھا مارکیٹ کے بھا سے زیادہ ہے چنانچہ بینک نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے جس کے بعد پاکستان کیڈالربانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا قراردیا جانے لگا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں تاہم آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کا بھا اس وقت 77 ڈالر ہے، سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کی خریداری 83 ڈالرکے ہدف کے ساتھ کررہے ہیں جب کہ اپریل 2024 میں میچور ہونے والے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اعتماد مزید بڑھائے گی۔رپورٹ کے مطابق اپریل ادائیگی سے پاکستانی بانڈ کی خریداری مزید بڑھے گی، پاکستان کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا جب کہ پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثربھی ہوگا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مارکیٹ کی نظریں کابینہ کے انتخاب پررہیں گی اور آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی کابینہ اراکین کی صلاحیت پرنظریں رہیں گی۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز