سٹاک ہوم: (انٹرنیشنل ڈیسک ) سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار ہو گئی، ہنگری کے ارکان پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کر دی۔
سویڈن کے وزیراعظم نے اس کو تاریخی دن قرار دیا، یورو اٹلانٹک سکیورٹی کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں۔ 2022ء میں سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تھی، ہنگری آخری ملک تھا جس کی منظوری نیٹو میں شمولیت کیلئے سویڈن کو درکار تھی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہنگری کی جانب سے سویڈن کیلئے نیٹو کی رکنیت کی منظوری کا خیرمقدم کیا، انٹونی بلنکن نے کہا کہ حتمی رکاوٹ کا خاتمہ ہوا۔