روپے کی قدر میں کمی کے سبب تعمیراتی سریا مہنگا ہوگیا

کراچی (این این آئی)پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث تعمیراتی سریا مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے ممکنہ عوامل میں سے ایک خام مال کی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ خام مال کی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ اضافی خطرات پیدا کر سکتی ہے، جو پہلے سے بڑھتے ہوئے اسٹیل کی قیمتوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔