پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد اضافہ

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی دنوں سے مندی کے بعد اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 586 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس ایک ہزار 147 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 59 ہزار873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے حکومت سازی میں غیر معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتباد بحال نہیں ہو پا رہا۔