لندن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کے بعد برطانیہ میں چائے کی قلت کا خدشہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دکانداروں کو چائے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، دکانداروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں چائے کے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اور ملکی سطح پر چائے کی دستیابی میں کمی آنیکا خدشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کی درآمدمیں وقتی طور پر خلل ہوگا لیکن اس کا اثر خریدار پر بہت کم ہوگا۔