اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیئے

کراچی(این این آئی)بینک دولتِ پاکستان نے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر3ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے تاحکم ثانی معطل کردیے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے میسرز اے اے ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ،میسرز گلیکسی ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈاورمیسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈکے اجازت نامے تاحکم ثانی معطل کردیے ہیں،مرکزی بینک کے مطابق مذکورہ بالا تمام ایکسچینج کمپنیاں، ان کے ہیڈ آفسز اور تمام آئوٹ لیٹس پابندی کے عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔