نئی حکومت کے قیام سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

اسلام آباد (این این آئی)نئی حکومت کے قیام سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے،مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔