روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے کا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر279 روپے33 پیسے پربندہوا تھا۔