تہران: (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی انقلاب کی 45سالگرہ کےموقع پر لاکھوں افراد کا اجتماع، فضا اسرائیل مردہ باد کےنعروں سے گونجتی رہی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہریوں نے امریکا اور اسرائیل کے قومی پرچم نذرآتش کرکے اپنے غم وغصے کااظہارکیا، اس موقع ایرانی ساختہ میزائل ڈرونزاور دیگر جنگی اسلحہ کی نمائش ،پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قومی ٹی وی پر قوم سے خطاب ، امریکا اور اسرائیل کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا، ابراہیم رئیسی نے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کےغزہ میں انسانیت سوزمظالم اور جرائم کے پیچھے امریکا ہے، امریکی شہ پر اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔