کراچی: (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ مستحکم رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2043 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے پرانی قیمتوں پر برقرار رہیں۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر مستحکم رہی۔