نیویارک : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عام انتخابات کے روز موبائل سروسز کی معطلی اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تمام سیاسی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور تشدد کے استعمال یا کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔
Noon briefing today: Updates on #Gaza & #Israel, Sudan, Senegal, Haiti and more.
Live: https://t.co/cEkoPtTyGN— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) February 9, 2024
ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کی خاطر انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی بھی پیدا ہونے والے تنازع کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ 8 فروری کوملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرملک بھرمیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی۔