اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پاور پلانٹس کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 2022-23ء سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کی شمولیت میں کے الیکٹرک کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، کے الیکٹرک کی قابل تجدید توانائی سے پیداوار صرف 2.4 فیصد رہی ہے، کے الیکٹرک کا مہنگی بجلی کی پیداوار پر ہی انحصار ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کو بار بار قابل تجدید توانائی والے پلانٹس کی تعمیر کا مشورہ دیا گیا تھا، کے الیکٹرک کو جنریشن مکس بہتر کر کے پیداواری لاگت کم کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک مہنگے پاور پلانٹس کی شمولیت کے لیے رجوع کرتی رہی ہے۔