اوگرا نے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد( این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی۔اوگرا نے سوئی ناردرن کے صارفین کے لئے گیس 435روپے اور سوئی سدرن کے لئے 115روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی۔ نوٹیفکیشن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کی اوسط قیمت 1238.68روپے سے بڑھا کر 1673.82روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، سوئی ناردرن کے صارفین سے 180ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت 1350.68روپے سے بڑھا کر 1466.40روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جبکہ سوئی ناردرن کو صارفین سے 48ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔