پیرس: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یورپی یونین نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو اربوں ڈالر امداد دینے پر اتفاق کر لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے 54 ارب ڈالرکی امداد پراتفاق کیا گیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے امداد کے اعلان پر ردعمل میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی امداد روس کیلئے واضح پیغام ہے، یہ امداد امریکا کیلئے بھی پیغام ہے جہاں اربوں ڈالر کا امدادی پیکج کانگریس میں پھنسا ہوا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق ہنگری کی مخالفت کے باعث یوکرین کیلئے امدادی پیکج کو رکاوٹ کا سامنا تھا۔