خشک سالی کی وجہ سے مشہور یورپی شہر میں نہانے پر پابندی

میڈرڈ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ہسپانیہ کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے بارسلونا اور اس کے اطراف میں خشک سالی کی وجہ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا میں بارشیں نہ ہونے اور پانی کی کمی کی وجہ سے تین سال کی سخت پابندیوں کا سامنا ہے، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جمز اور کھیلوں کے مراکز میں نہانے پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا، پانی کی بچت کے اقدامات سے 6 ملین افراد متاثر ہوں گے۔

یہ طریقہ کار گزشتہ جنوری میں بھی اپنایا گیا تھا، جب کاتالونیا حکومت کی جانب سے خطہ خشک سالی کی روشنی میں “پری ایمرجنسی مرحلے” میں منتقلی کا اعلان کیا گیا۔

موسمیاتی کارروائی کے مشیر ڈیوڈ ماسکورٹ نے مطالبہ کیا کہ بارسلونا کو سٹیڈیم اور تربیتی مرکز میں گھاس کی آبیاری کیلئے استعمال ہونے والے پانی کی قیمت کی ادائیگی کرنی چاہیے یا گھروں میں جا کر نہانا چاہیے۔