پشاور میں مالکان کو سی این جی اسٹیشنز کل سے کھولنے کی اجازت مل گئی

پشاور:(کامرس ڈیسک) شہر میں مالکان کو سی این جی اسٹیشنز کل سے کھولنے کی اجازت مل گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طویل بندش کے بعد شہر بھرمیں سی این جی اسٹیشنزکوکل سے کھولنے کااعلان کردیا گیا ہے ، جس کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے

اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ گیس کی قلت کے باعث کیا گیا تھا، تاہم کسی حد تک گیس کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا چکا ہے، جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے پشاور شہر میں گیس کی کمی کے باعث ایک ماہ قبل سی این جی اسٹیشنزبند کرا دیئے تھے، ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔