ٹویوٹا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ساز کمپنی کا اعزاز برقرار

لاہور( این این آئی)ٹویوٹا نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ساز کمپنی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ٹویوٹا موٹر نے 2023 میں 11.2 ملین کی ریکارڈ سالانہ فروخت پوسٹ کرنے کے بعد مسلسل چوتھے سال دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آٹومیکر کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے گزشتہ سال عالمی گروپ سیلز میں 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ آٹومیکر میں خود کو سرفہرست رکھا ہے جس میں چھوٹی کار بنانے والی کمپنی ڈائی ہاٹسو اور ٹرک یونٹ ہینو موٹرز شامل ہیں۔ٹویوٹا کے چیئرمین اکیو ٹویوڈا نے ٹویوٹا کے لیے وژن کا اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب میں صحافیوں کو بتایا کہ “میں ہینو موٹرز، ڈائی ہاٹسو اور ٹویوٹا انڈسٹریز میں یکے بعد دیگرے بے ضابطگیوں کی وجہ سے ہونے والی زحمت اور تشویش کے لیے اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز سے انتہائی معذرت خواہ ہوں