غزہ کے اسکول سے ہاتھ پائوں بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد

یہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، فلسطینی وزارت خارجہ

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری ہے، شمالی غزہ کے اسکول سے ہاتھ پاں بندھی 30 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے قتل عام کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے اسکول سے 30 سے زیادہ لاشیں اجتماعی قبر سے ملی ہیں، لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں، ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے، ان تمام فلسطینیوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر کی 90 ہزار آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا، اسرائیلی فورسز کی جانب سے ناصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ 10 روز سے جاری ہے۔اسپتال کے احاطے میں فائرنگ اور ڈرون حملے جاری ہیں، العودہ اسپتال پر شیلنگ بھی کی گئی، جبکہ رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے 15 فلسطینی گرفتار کرلیے ہیں۔