رمضان المبارک کی آمد آمد،الٹی گنتی شروع ہوگئی

قاہرہ(این این آئی)یکم شعبان المعظم کب ہوگا ؟ ایک ایسا سوال ہے جسے دنیا بھرکے مسلمان تلاش کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ رمضان کے بابرکت مہینے کے ایمان پرور ماحول کی قربت ہے، کیونکہ شعبان کی آمد سے رمضان کے مہینے میں 30 دن سے بھی کم باقی ایام رہ جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سال 1445ھ کے ماہ رمضان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ مصرمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے کے مطابق شعبان کے مہینے کے چاند کی پیدائش 29 شعبان بہ مطابق 10 فروری 2024 بہ روز ہفتہ قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح ٹھیک ایک بجے ہوجائے گی۔

نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد مکہ مکرمہ میں 39 منٹ اور قاہرہ میں 40 منٹ تک باقی رہے گا۔ عرب جمہوریہ مصر کی باقی گورنریوں میں نیا ہلال ان کے آسمانوں پر 40 – 42 منٹ تک رہ سکتا ہے۔عرب اوراسلامی ممالک کے دارالحکومتوں اور شہروں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 30 سے 50 منٹ کے درمیان رہتا ہے۔ اس طرح فلکیاتی اعتبار سے ماہ شعبان 1445 ہجری کا آغاز 11 فروری بروز اتوار ہے۔رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے اور یہ شعبان کے بعد آتا ہے۔ اس کے بعد شوال کا مہینہ آتا ہے۔

اللہ تعالی نے رمضان کو سال کے باقی مہینوں پر فضیلت دی ہے۔ رمضان کا مہینا چھ ارکان اسلام میں سے ایک ہے جس میں مسلمانوں پر روزے فرض ہیں۔رمضان کیلنڈر کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے دنوں کی تعداد 30 ہو گی اور اس کا پہلا دن پیر 11 مارچ کو ہوگا۔ روزوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دن رمضان کا سب سے چھوٹا دن ہے۔اس کا دورانیہ 13 گھنٹے 18 منٹ ہوگا۔رمضان المبارک کا آخری دن 9 اپریل بہ روز منگل 30 رمضان المبارک کی مناسبت سے ہو گا۔ یہ دن روزے کے اوقات کے لحاظ سے ماہ صیام کا طویل ترین دن ہے جس کے روزے کے اوقات 14 ہیں اور 14 منٹ ہوں گے۔