سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔تین سو کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔