ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کے بھاؤ میں 342 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2020 ڈالر فی اونس ہے۔