مسجد الحرام اور مسجدنبوی ؐ آنے والے زائرین کو نئی ہدا یت جاری

ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعودی حکام نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی حفاظت کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

نگراں ادارے نے زائرین کو خاص ہدایت کی کہ ایسے زائرین جو مسجد الحرام جانے کے لیے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی جانے کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں وہ لازمی ماسک کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔