قیمتوں میں اضافہ، سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

کراچی(این این آئی)سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر 13.562 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.431 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6.02 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق مقداری لحاظ سے اسی مدت کے دوران 240 کلوگرام درآمدا ہوا ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 239 کلوگرام درآمد کیا گیا تھا۔دسمبر میں سونے کی درآمدات پر 0.780 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 76.06 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں سونے کی درآمدات پر 3.259 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ دسمبر میں مقداری لحاظ سے 12 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا ۔ دسمبر 2022 میں 48 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔