نادرا کی عمر رسیدہ افراد کیلئے آسانیاں ، بغیر بائیو میٹرک رجسٹریشن کرا سکیں گے

مکوآنہ ( این این آئی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) نے عمر رسیدہ افراد کی رجسٹریشن کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں۔انگلیوں کے نشانات کے مسائل کے حامل افراد قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں ضروری دستاویزات کے ساتھ بغیر بائیو میٹرک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ نادرا حکام کے مطابق جن عمر رسیدہ شہریوں کو انگلیوں کے نشانات میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو نادرا سینٹرز میں اس کا حل ممکن ہے، ان کی بائیومیٹرک کے بغیر بھی رجسٹریشن ممکن ہے۔مزید تفصیلات کے لیے نادرا ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk یانادرا ہیلپ لائن:051ـ111786100 پر رجوع کر سکتے ہیں۔