چین: مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے

بیجنگ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گاؤں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد دب گئے۔

واقعہ کے بعد 200 سے زیادہ امدادی کارکن 33 فائر فائٹنگ گاڑیوں اور 10 لوڈنگ مشینوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18 خاندانوں سے ہے ، امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو نکال لیا گیا ہے صوبائی کمیشن نےقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کےلئے لیول-تھری کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات نے منگل کو قصبے میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔